سگدی بلانہ کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم

0
0

گوجر بستی میں پل نہ ہونے سے لوگ جان جھوکم میں ڈال کر دریا عبور کرنے پر مجبور
چودھری محمد اسلم

چھاترو؍؍ تحصیل مغلمیدان کے پنچایت سگدی اے بلانہ میں گوجر بستی کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور علاقہ میں پل نہ ہونے سے لوگ خاص کر اس بلانہ رائل بستی اپنی جان جوکھم میں ڈال کر ردیا عبور کرنے پر مجبور ہیں۔ذریع کے مطابق علاقہ بلانہ پر گوجر بستی کے پاس سے گزرنے والا دریا کو آر پار کرنے کیلئے لوگوں کو پل نہیں ہے اور لوگ خاص کر چھوٹے چھوٹے سکولی بچوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ بچوں کو سکول جانے کیلئے مجبوری کی حالت میں دریائے کے بیچ سے گزر کے جانا پڑرہا ہے اور حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔جہاں ایک طرف حکام ڈیجیٹل انڈیا بنانے کے دعویٰ کر رہے ہیں ،وہیں زمینی سطح پر تمام دعوے صرف کھو کھلے ہی ثابت ہو رہے ہیں اور لوگوں اس ترقی یافتہ دور میں بھی پرانے زمانے کی یعنی قدیم طرز کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو رہے ہیں کیونکہ علاقہ سے بہنے والا دریائے سے گزرنے کے کیلئے پل نہیں ہے ،ان علاقوں میں بجلی پانی اور سڑکیں نہیں ہیں اور لوگوں کو نالہ عبور کرنے کیلئے پل بھی نہیں ہے۔اس سلسلے میں علاقہ سے تعلق رکھنے والا اور پنچایت وارڈ ممبر منظور احمد نے ’’لازوال‘‘سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پنچایت سگدی اے بلانہ پر گوجر بستی کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہے ،جس کی وجہ سے عوام کو گوناںگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور انہوں نے کہا کہ علاقہ کے پاس سے ایک دریا بہہ رہا ہے اور اس دریا کو عبور کرنے کے لئے پل نہیں ہے۔علاقہ میں پل نہ ہونے کی وجہ سے عوام اپنی جان جوکھم میں ڈال کر دریا کے بیچ سے گزرتے ہیں جہاں کہ سکولی بچوں کو اس دریا کے بیچ سے گزر کر سکول جانا پڑرہا ہے۔انہوں نے موجودہ حکام خاص کر ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقہ بلانہ پر گوجر بستی کی طرف اپنی توجہ مرکوز کر کے علاقہ کی طرف توجہ دیکر علاقہ میں ایک پل کی تعمیری عمل میں لائی جائے تاکہ لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اُنہوں نے کہاکہ ابھی چونکہ لاک ڈائون ہے اسکول بند ہیں لیکن جب اسکول کھلیں گے پھر سے بچوں کواس پل کی عدم موجودگی کاخمیازہ بھگتناپڑیگااورخوف کیساتھ اسکولوں کارُکھ کرناپڑیگا، لہٰذاانظامیہ کو اس جانب فوری توبہ دینی ہوگی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا