لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍کوآپریٹیو اور داخلہ کے مرکزی وزیر امت شاہ منگل کو جموں۔کشمیر کے لئے مرکزی منصوبوں کے رجسٹریشن سے متعلق ایک پورٹل کا افتتاح کریں گے۔اس پورٹل کا افتتاح نئی مرکزی اسکیموں 2021کے تحت کیا جائے گا۔جموں۔کشمیر کی اکائیاں اس پورٹل پر مرکزی اسکیموں کے لئے رجسٹریشن کرسکیں گی۔یہ قدم مرکزی اسکیموں کا فائدہ جموں۔کشمیر کی اکائیوں تک پہنچانے کے لئے اٹھایا جارہا ہے۔