قومی شاہراہ پہ تعمیراتی کام، رہائشی مکانات کوشدیدنقصانات

0
0

متاثرین کاNHAIکیخلاف احتجاج،کہاشاہراہ کی آڑمیں ہمارے آشیانے نہ اُجاڑیں
مشکوراحمد

رام بن؍جموں و کشمیر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ذریعہ قومی شاہراہ پر بے ڈھنگی کٹائی کا کام کہیں مکانوں کو نقصان ہوا ہے۔مقامی لوگوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے خلاف احتجاج کیاجموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے آج قومی شاہراہ پر بے ڈھنگی کٹائی ہونے کے کارن 4 مکان زد میں آئے ہیں ۔ وہیں مقامی لوگوں نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ اس طرح کی کارروائی نہیں کر رہی ہے ۔کٹائی غلط طریقے سے ہونے کے کارن غربیوں کو پریشان کر رہی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔اودھمپور بانہال تک قومی شاہراہ پر کافی کو نقصان ہوا ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر غیر قانونی طور پر کٹائی ہونے کے کارن بہت سے غریب لوگ گھر سے بے گھر ہو گئے ہیں۔ چندر کوٹ کے مقام پر 4 مکان کو نقصان ہونے کے کارن ضلع انتظامیہ موقع پر پہنچی اور یقین دہانی کارروائی کہ آپ کو اس کا معاوضہ دیا جائے گا اور انہیں تب تک ٹینٹوں میں رہنے کے لیے ٹینٹ بھی دیے گئے لیکن کمپنی کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ لیکن حکومت لوگوں کے بارے میں کوئی غور و فکر نہیں کر رہی ہے۔اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اس طرح کی کارروائی پر فوری طور پر نوٹس لے اور ان لوگوں نے کہا کہ ہمیں جلد سے جلد معاوضہ دیا جائے اور ہمیں تب تک کیسے جگہ پر لیا جائے ہمارے بچوں کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے ۔ہمارے بچوں کا مستقبلضائع ہو رہا ہے ۔ہم جنگلوں میں رہ رہے ہیں4 لائن کے کارن سب کچھ ختم ہو چکا ہے۔ اس فور لائن کو لائف لائن کہتے تھے لیکن یہ ہمارے لئے موت کا کنواں بن چکا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا