جموں وکشمیر میں کھیل کھیلنے والے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی کمی نہیں

0
0

سرکار کی جانب سے بہترسہولیات کی طرف بھی توجہ دی جارہی ہے/یوسف پٹھان
اے پی آ ئی
سرینگر؍؍جموں وکشمیر میں کھیل کھیلنے والے کھلاڑیوںکی صلاحیتوں کااعتراف کرتے ہوئے ملک کے معروف کرکٹ کھلاڑی نے کہاکہ جموں وکشمیر میں کھیل کھیلنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی اشد ضرورت ہے جسکے لئے سرکار اقدامات اٹھارہی ہے ۔دورجدید میں کھیل کھیلنے والوں کوسہولیات بہم کرنا انتہائی لازمی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق ملک کے معروف کرکٹ کھلاڑی یوسف پٹھان نے ذررائع ابلاغ کے ساتھ گفتگوکے دوران کہاکہ جموں وکشمیر میں کھیل کھیلنے والے کھلاڑیوں صلاحیتوں سے انکار نہیں کیاجاسکتاہے ۔انہوںنے کہا کہ جموں وکشمیر میں کرکٹ کوفروغ دینے کے لئے سرکار کئی طرح کے اقدامات اٹھارہی ہے نہ صرف اسٹیڈئموں کاقیام عمل میں لایاجارہاہے بلکہ کھلاڑیوں کودور جدید کی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیرمیں کئی طرح کے ٹورنامنٹوں کابھی انعقادکیاجارہاہے اور ان ٹورنامنٹوں کے دوران وادی میں صلاحتیں کھل کرسامنے آتی ہے اوراس بات سے کسی کوانکار نہیں ہے کہ اگر جموںو کشمیرمیں کھلاڑیوں کوبہترسہولیات فراہم کی جائے تووہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی بہترکارکردگی کامظاہراہ کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے ۔ کرکٹ کھلاڑی نے کہاکہ جموںو کشمیرمیں کرکٹ اوردوسرے کھیلوں کوفروغ دینے کے ضمن میںفوج کی جانب سے سے بھی بر پوراقدامات اٹھارہے ہے اور جس طرح سے فوج نوجوانوںکوکھیلوں کی طرف راغب کرنے اور سہولیات بہم پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے وہ ایک خوش آئینداقدام ہے۔ انہوںنے کہا کہ وہ جموںو کشمیرکے دورے کے دوران بنیادی ڈھانچے کے طرف توجہ مرکوز کرینگے اور سرکار کوجموںو کشمیرمیں کھیل کھیلنے کے لئے سہولیات بہم پہنچانے کے لئے ایک مفصل رپورٹ بھی پیش کرینگے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا