ہمیں اپنی حکمت عملی پر دوبارہ غور کرنے کے لئے مجبورہوناپڑرہا ہے

0
0

افغانستان میں بدلتے حالات ہندوستان کے لئے چیلنج: راج ناتھ
یو این ائی
چنئی؍؍ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کے روز کہا کہ طالبان کے زیر کنٹرول افغانستان میں بدلتی ہوئی صورتحال ہندوستان کے لیے ایک چیلنج ہے تمل ناڈو کے ضلع نیلگری کے ویلنگٹن میں ڈیفنس سروس اسٹاف کالج کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ افغانستان کے حالات اس حد تک خراب ہو چکے ہیں کہ ہمیں اپنی حکمت عملی پر دوبارہ غور کرنے کے لئے مجبورہوناپڑرہا ہے۔وزیر دفاع نے کہا، ’’ ہم اپنی حکمت عملی کو تبدیل کر رہے ہیں اور کواڈ کی تشکیل اسی حکمت عملی کو واضح کرتی ہے۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ جنگوں کے دوران فوری فیصلے کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع جنگ کے دوران فوری فیصلے کرنے کے لیے مربوط جنگی گروپوں کی تشکیل پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔انہوں نے کہا، ’’یہ گروپ نہ صرف تیز اور تیز فیصلہ کرنے میں سہولت فراہم کریں گے، بلکہ مربوط لڑاکو یونٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ کریں گے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا