این آئی ٹی سری نگر میں 7 سو بستروں والے بائز ہوسٹل کا سنگ بنیاد رکھا
یو این ائی
سری نگر؍؍ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) سری نگر میں سات سو بستروں والے میگا بائز ہوسٹل کا سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے ملک کے شمالی علاقے میں قائم ایک اہم ٹیکنیکل ادارے کے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی صنعت کا تعاون ریسرچ، اختراع اور انسانی سرمائے کی تعمیر کے لئے اہم ہے تاکہ معاشی ترقی یقینی ہو سکے۔موصوف لیفٹیینٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کے روز اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا۔ان ایک ٹویٹ میں کہنا تھا: ‘آج میں نے این آئی ٹی سری نگر میں سات سو بستروں والے میگا بائز ہوسٹل کا سنگ بنیاد رکھا، یہ ایک ایسا پروجیکٹ ہے جس سے ملک کے شمالی علاقے کے ایک اہم ٹیکنکل ادارے کے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ ہوگا’۔
مسٹر سنہا کا اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ تعلیمی صنعت کا تعاون ریسرچ، اختراع اور انسانی سرمائے کی تعمیر کے لئے اہم ہے تاکہ معاشی ترقی ہو سکے۔
انہوں نے کہا: ‘تعلیمی صنعت کا تعاون ریسرچ، اختراع اور انسانی سرمائے کی تعمیر کے لئے اہم ہے تاکہ معاشی ترقی ہو سکے۔ معاشرے کے فائدے کے لئے تیکنیکی اداروں کو نئی ٹیکنالوجیز کا تجربہ کرنا چاہئے’۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر کا کہنا تھا کہ نئے عہد کی انجینئرنگ ٹیکنالوجیز سے دنیا زیادہ سے زیادہ مربوط ہو رہی ہیں۔انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا: ‘نئے عہد کی انجینئرنگ ٹیکنالوجیز سے دنیا زیادہ سے زیادہ مربوط ہو رہی ہے اور دور داز علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کی زندگیوں کو بدل رہی ہے آج کا تصور کل کی ایجاد بن سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انجینئرنگ طلبا میں سائنٹیفک مزاج پیدا کرنے کی ضرورت ہے’۔