ضلع راجوری کے تھنہ منڈی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے پولیس ہیڈ کانسٹبل فوت

0
0

یواین آئی

جموں؍ ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں بدھ کے روز ایک پولیس ہیڈ کانسٹبل کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ تھنہ منڈی علاقے میں دوران ڈیوٹی ایک پولیس ایک ہیڈ کانسٹبل کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ہیڈ کانسٹبل کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی ہیڈ کانسٹبل کی شناخت محمد عارف خان ولد حاجی عبدالرشید ساکن تھنہ منڈی کے بطور ہوئی ہے جو پولیس اسٹیشن تھنہ منڈی میں ہی تعینات تھا۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا