دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد لداخ میں ترقی کی رفتار کئی گنا بڑھ گئی : ڈاکٹر درخشاں اندرابی

0
0

مرکزی وقف کونسل کی ٹیم نے کرگل کا دورہ کیا،اقلیتی امور وزارت کی مالی اعانت سے چلنے والے تعلیمی اداروں کا معائنہ کیا
لازوال ڈیسک

جموں//مرکزی وزارت اقلیتی امور کی مرکزی وقف کونسل کی ایک ٹیم نے آج یہاں کارگل کا دورہ کیا ، شہر اور اس کے آس پاس کے کئی تعلیمی اداروں اور کوچنگ سینٹرز کا معائنہ کیا جنہیں مختلف اسکیموں کے تحت وزارت کے تحت چلایاجا رہا ہے۔جبکہ اس دوران سی ڈبلیو سی کی ٹیم میں ڈاکٹر درخشاں اندرابی ، حنیف علی ، ایس منوری بیگم اور سی ڈبلیو سی کے سیکرٹری شاداب زیب خان شامل تھے۔وہیں ٹیم نے لداخ یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور وزارت اقلیتی امور کے کئی منصوبوں پر عملدرآمد کا معائنہ کیا۔ ٹیم نے مقامی طلباء کے لیے وزارت کی اسکالرشپ سہولت کا بھی جائزہ لیا۔ بعد ازاںء ڈاکٹر درخشاں اندرابی میڈیا سے بھی بات کی۔ انہوں نے کہا آرٹیکل 370 کی منسوخی اور لداخ کو یونین ٹریٹری کا درجہ دینے کے بعد اس خطے نے بہت زیادہ ترقی ہوئی ہے۔ جبکہ مودی جی کا خوشحال لداخ کا وژن شکل اختیار کر رہا ہے۔ میں نے سول سوسائٹی کے ارکان اور کارگل کے دانشوروں سے بات کی اور انہیں یقین ہے کہ نئی انتظامیہ معیشت کو فروغ دینے کے لیے طویل مدتی وژنری اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کارگل میں وزارت اقلیتی امور کی مرکزی اسکیموں کے مناسب نفاذ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس پہاڑی ضلع کے طلباء کی ایک بڑی تعداد ایم او ایم اے کی اسکالرشپ اسکیموں سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔ ڈاکٹر درخشاں اندابی نے کارگل میں کئی عوامی وفود سے بھی ملاقات کی اور مرکزی وزارت کے پروگراموں کو مزید موثر بنانے کے لیے ان کی تجاویز کو بھی سماعت کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا