نئی پیش رفت اور چیلنجوں کو بانٹنے کے لیے مقررین کی طرف سے پریزنٹیشنز پیش کی گئیں
لازوال ڈیسک
جموں// ایس سی ای آر ٹی جموں و کشمیر ڈویژنل آفس جموں کے آرٹ ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن ونگ کے زیر اہتمام پالیسی ، پریکٹس اور تدریس ، کہ سلسلہ میں آرٹ ایجوکیشن پر قومی سیمینارورچوئل موڈ کے ذریعے جاری آج یہاں اختتام ہوا۔ جبکہ یہ سیمنار سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری بی کے سنگھ اور ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی جے اینڈ کے ، پروفیسر وینا پنڈتہ اور جوائنٹ ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی سریندر کمار کی نگرانی میں منعقد ہوا۔وہیںسیمینار میں ایس سی ای آر ٹی ، ڈائٹ فیکلٹی اور پورے جموں و کشمیر یوٹی کے ریسورس پرسنز نے شرکت کی۔ جبکہ سیمینار کا مقصد اسکول میں آرٹ ایجوکیشن کی اہمیت کے بارے میں ایک تفہیم پیدا کرنا اور آرٹ انٹیگریٹڈ لرننگ کو بطور تدریسی نقطہ نظر سمجھنا ، آرٹ انٹیگریٹڈ لرننگ میں تحقیق اور اختراعات کو شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ وہیںاسکولوں میں آرٹ انٹیگریٹڈ لرننگ کے نفاذ میں نئی پیش رفت اور چیلنجوں کو بانٹنے کے لیے پلیٹ فارم قومی سیمینار میںمقررین کی طرف سے پریزنٹیشنز پیش کی گئیں۔ سیمینار کا افتتاح سیمینار کی سرپرست پروفیسر وینا پنڈیتا نے کیا جنہوں نے اس موضوع پر طویل گفتگو کی اور کہا کہ فنون کا دیگر مضامین کے ساتھ انضمام کا مطلب یہ ہے کہ فن تعلیم اور سیکھنے کا ذریعہ بنتا ہے ، یعنی ڈرائنگ اور پینٹنگ ، رقص ، ڈرامہ ، موسیقی وغیرہ کلاس روم کے عمل کا لازمی حصہ بن جاتے ہیں۔