زبیر احمد
کپواڑہ؍؍کرناہ کے چھمکوٹ گروئنڈ میں منعقدہ یونٹی کرکٹ کپ میں میڈیا الیون اور دلدار لائن کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں میڈیا الیون نے دلدار کو 21 رن سے سکست دے کر میج چیت لیا ۔اس مقابلے میں ڈاکٹر اعجاز کو ان کی جارہانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کرناہ یونٹی کرکٹ کپ کے اس مقابلے میں میڈیا الیون نے ٹاس چیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹ کے نقصان پر 85 رن بنائے تاہم دلدار لائن کی ٹیم سکور کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ آورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر صرف 64 رن ہی بنا پائی اس طرح میڈیا الیون نے یہ مقابلا 21 رن سے جیت لیا۔واضع رہے کرناہ یونٹی کرکٹ کپ فوج اور کرناہ کرکٹ ایسوسیشن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ہے جس میں علاقے بھر سے تقریبا چالیس ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ان کھیل مقابلوں کے منعقد کرنے کا مقصد نوجوانوں کو منشیات جیسی وباء سے دور رکھنا اور انہیں انہیں کھیل کھود سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔