چودھری محمد اسلم
چھاترو؍؍ مرکزی سرکار نے گاؤں کے ہر گھر میں بجلی اور ہر گھر پائپ لائنوں سے پانی کو لے کر اسکیموں کی شروعات کی تھی جس سے ہر شہری کو بجلی و پانی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں لیکن کشتواڑ ضلع کے ان اسکیموں سے جْڑے آفسران نے ان کی طرف توجہ مرکوز کرنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں دیکھائی ہے اور ہر گاؤں سے روزانہ بجلی و پانی جیسی بنیادی سہولیات نہ ہونے کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں۔غریب عوام پینے کے پانی اور بجلی کو ترستے ہیں اور ان اسکیموں کا خاص مقصد ہی لوگوں کو اور خاص کر گاؤں دیہات کے لوگوں کو ان اسکیموں کے زریعہ بجلی پانی جیسی بنیادی سہولیات دستیاب کروانا تھا لیکن اس پر کسی طرح کی سرعت دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔اس ضمن میں آج جعفر احمد گنائی نامی شخص جو کہ سگدی پنچایت کے رہائشی ہے اور اینٹی کرپشن ضلع چیف بھی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان اسکیموں کو اگر زمینی سطح پر شروع کیا جائے اور آفسران دلچسپی سے کام لیں تو مجھے امید ہے کہ آنے والے کچھ وقت میں لوگوں کی اس پریشانی کا اڑالہ ہو سکتا ہے اور گاؤں دیہات کی غریب عوام اس طرح کی اسکیموں سے مستفید ہو سکتی ہے۔مرکزی سرکار کی یہ اسکمیں اگر اس مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے علاقوں میں زمینی سطح پر لاگو ہو جائیں تو لوگوں کو بجلی و پانی جیسی بنیادی سہولیات کے لئے پریشان نہ ہونا پڑے گا اس ضمن میں انہانہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اور ڈی ڈی سی ممبران و بی ڈی سی چیئر پرسنز سے اپیل کی ہے کہ وہ ان اسکیموں کو زمینی سطح پر لاگو کروائیں تاکہ عام آدمی تک بجلی و پانی پہنچنے میں آسانی ہو سکے۔