دیپک شرما
کشتواڑ ؍؍کشتواڑ قصبہ میں آوارہ جانوروں کے سڑک پر گھومنے سے راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ لوگوں نے آوارہ جانوروں کو سڑک سے اٹھانے کی مانگ بھی کی پر انتظامیہ خاموش ہے۔ کشتواڑ میں آوارہ جانوروں کی وجہ سے دکانداروں، راہ گیروں، ڈرائیوروں، اور مسافرین کو آئے دن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کشتواڑ قصبہ کے ساتھ ساتھ قومی شاہراہ پر آوارہ جانوروں کے گھومنے سے آئے دن سڑک حادثات پیش آرہے ہیں جس سے بڑی تعداد میں موٹر سایکل والوں کو جان و مال کا نقصان ہورہا ہے اور ان آوارہ جانوروں کی وجہ سے قصبہ کشتواڑ میں ٹریفک جام بھی رہتا ہے۔ آوارہ جانوروں سے لوگ پریشان ایک راہگیر راکیش گپتانے نمایندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ میں جانوروں کا پھاٹک نہ ہونے سے آوارہ جانور بازار میں کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ کشتواڑ کی عوام نے ضلع انتظامیہ کشتواڑ سے اپیل کی ہے کہ آوارہ جانوروں کے مالکان کے خلاف سختی سے کاروائی عمل میں لائی جائے جس سے راہ گیر لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔