اے کے ہنگل : ہندوستانی تھیٹر اور فلموں کے مہذب اداکار

0
0

26 اگست برسی کے موقع پر جاری
ممبئی،//فلم ’تیسری قسم‘ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے اے کے ہنگل نے اپنی اعلی درجے کی اداکاری کی بدولت ناظرین کے دلوں میں خاص شناخت بنائی۔
اے کے ہنگل کا پورا نام اوتار کرشن ہنگل تھا۔ ان کی پیدائش سیالکوٹ (پاکستان) کے ایک کشمیری پنڈت کے خاندان میں 15 اگست 1915 کوھوئی تھی۔ وہ پیشے کے اعتبار سے درزی تھے لیکن اداکاری کا شوق لیے تھیٹر تک چلے آئے۔ پاکستان اور ہندوستان کی تقسیم کے دو سال بعد یعنی 1949ء میں وہ ممبئی جابسے۔ یہاں آکر بھی اداکاری کا جذبہ ماند نہیں پڑنے دیا اور انڈین پیپلز تھیٹر ایسوسی ایشن میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس دور میں بلراج سا ہنی، اتپل دت ، کیفی اعظمی اور دیگر بہت ساری نامور شخصیات بھی اسی ایسوسی ایشن سے وابستہ تھیں۔
اے کے ہنگل نے 67۔ 1966 میں ہندی فلموں میں قدم رکھا۔ ان کی ابتدائی فلموں میں ” تیسری قسم“ اور ”شاگرد“ شامل تھیں۔ اس وقت ان کی عمر 50 برس تھی۔ ظاہر ہے کہ اس عمر میں ان کے پاس لگے بندھے کرداروں کے سوا کچھ نہیں تھا لیکن انہوں نے ہیرو، ہیروئنوں کے انکل، باپ اور دادا کے کرداروں کو بخوبی نبھایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا