سوپور میں مسلح تصادم، تین جنگجو ہلاک

0
0

وادی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ جبکہ چھ دنوں میں 10 جنگجو مارے گئے
یواین آئی

سرینگر؍؍شمالی ضلع بارہمولہ کے پیٹھ سیر سوپور میں ایک مسلح تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز نے تین جنگجوئوں کو ہلاک کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا: ‘پیٹھ سیر سوپور میں مسلح جھڑپ میں سبھی تین جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ آپریشن ختم ہو چکا ہے۔ صورتحال معمول پر ہے’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘وادی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ جبکہ چھ دنوں میں 10 جنگجو مارے گئے ہیں۔ رواں سال اب تک 107 جنگجو مارے جا چکے ہیں’۔پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں مہلوک جنگجوئوں کی شناخت فیصل فیاض ولد فیاض احمد ٹھوکر ساکن کپرن شوپیاں، غلام مصطفیٰ شیخ ولد عبدالاحد شیخ ساکن تکی پورہ کپوارہ اور رمیض احمد گنائی ولد عبدالمجید گنائی ساکن دھرم متی شوپیاں کے طور پر کی گئی ہے۔بیان کے مطابق مہلوک جنگجو لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ‘دا ریزسٹنس فرنٹ’ سے تعلق رکھتے تھے۔اس میں مزید کہا گیا کہ مہلوک جنگجوئوں کے قبضے سے ایک اے کے 47 رائفل اور دو پستولیں برامد کی گئی ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے پیٹھ سیر میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج کی 52 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے منگل کی صبح مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محاصرے میں پھنسنے والے جنگجوئوں کو خودسپردگی اختیار کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک مسلح تصادم میں تین جنگجوئوں کو مارا جا چکا تھا جن کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا