جموں و کشمیر یوٹی سے پشمینہ برآمد کنندگان کا وفد نئی دہلی میں مرکزی وزراء سے ملاقی

0
0

شالوں کی ٹیسٹ رپورٹس حاصل کرنے کی وجہ سے وزراء کو پشمینہ انڈسٹری کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا
لازوال ڈیسک

جموں// ڈاکٹر حنا بھٹ وائس چیئرپرسن کے وی آئی بی کی قیادت میں جموں و کشمیر یوٹی سے پشمینہ برآمد کنندگان کے ایک وفد نے نئی دہلی میں ان کے متعلقہ دفاتر میں مرکزی وزیر نتن گڈکری اور وزیر ماحولیات بھوپندر یادو سے ملاقات کی۔وہیں وفد نے کسٹمز میں کلیئرنس میں تاخیر اور ضبط شدہ شالوں کی ٹیسٹ رپورٹس حاصل کرنے کی وجہ سے وزراء کو پشمینہ انڈسٹری کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا ۔وفد نے بتایا کہ پشمینہ شالوں کی غلط برانڈنگ اور پہچان کے طور پر شاہوش شال ، معائنے کے دوران وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے سائنسی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے پشمینہ انڈسٹری اور اس طرح ہماری ملکی معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ ضبط شدہ نمونے ان کی لیبز میں بھیجتا ہے جہاں شالوں میں پائے جانے والے مشتبہ گارڈ بالوں کا مطالعہ کرنے کے لیے بنیادی آپٹیکل مائکروسکوپ استعمال کی جاتی ہیں۔تاہم ضبطی کے اس عمل اور بعد کی مشکلات کی وجہ سے ، بہت سے برآمد کنندگان کو آرڈر کی منسوخی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے بتایا فی الحال ایسا کوئی ٹیسٹ نہیں کرایا جاتا اور صرف گارڈ بالوں کی جانچ کی جاتی ہے جو کہ حادثاتی آلودگی کا معاملہ بھی ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا ان تجربات نے کچھ برآمد کنندگان کو مجبور کیا ہے کہ وہ ہاتھ سے بنی شالوں کی برآمد کو چھوڑ دیں یا برآمد کرنے کے لیے سستے مشین سے بنے شال کا انتخاب کریں۔وہیںدونوں وزراء نے برآمد کنندگان کی شکایات کو سنا اور اس معاملے پر فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی تاکہ مشتبہ شالوں کے گارڈ بالوں کی شناخت کے لیے سکیننگ الیکٹران مائکروسکوپ اور ڈی این اے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے اور پشینہ شال کو غلط طریقے سے ضبط نہ کیا جائے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا