قوم کی تعمیر کے لیے توجہ اور ہم آہنگی کے عنوان پر ویبنار کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
جموں//آزادی کا امرت مہوا تسو ، کے تحت کیریئر کونسلنگ سیل ایس پی ایم آر کالج آف کامرس ، جموں نے ایک ویبینار کا اہتمام کیا۔جو کہ نوجوانوں میں قوم کی تعمیر کے لیے توجہ اور ہم آہنگی کے عنوان پر مبنی تھا ۔ وہیں اس موقع پر وی کے سنگھ کمانڈنٹ ایس ڈی آ ر ایف جموں و کشمیر پولیس نے بطور مہمان خصوصی شرکت اور سی ای او راجیو بھدوریا نے بطور ریسورس پرسن ویبنار میں شرکت کی ۔ دریں اثناء پرنسپل کالج پروفیسر آر ایس جموال نے مہمانوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، کلیدی اسپیکر راجیو بھدوریا نے نوجوانوں کو زندگی میں درپیش تما م تر چیلنج کے ساتھ مقابلے کرنے کیلئے اپنے مہارت کو بڑھانے پر زور دیا ۔ انہوں نے کالج انتظامیہ کی طرف سے مسلسل بنیادوں پر اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے پر ان کی سراہنا کی ۔علاوہ ازیں وی کے سنگھ ، آئی پی ایس ، مہمان خصوصی نے اس سلسلے میں موضوع کی مطابقت کے بارے میں بات کی۔انہوں نے ٹوکیو اولمپکس کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے قوم کی تعمیر میں سخت چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے آپ کو تیار کرنے کیلئے کہا ۔مقررین نے شرکاء سے بات چیت کی جہاں ان کے کیریئر اور تکنیک سے متعلق سوالات کے تسلی بخش جواب بھی دئے ۔