یوم آزادی سے قبل سیکورٹی کے کڑے انتظامات

0
0

جگہ جگہ ناکے اور گاڑیوں کی تلاشی کاروائیاں جاری
ریاض ملک
منڈی۔منڈی میں یوم آذادی کی تقریب کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو مکمل کیا جاچکا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نپٹنے کے لئے پولیس اور سیکورٹی فورسیسز پوری طرح سے چوکس ہے۔ منڈی چیک پوسٹ سیکلو کھڑیاں ساتھرہ لورن ساوجیاں ودیگر مقامات پر پولیس کے خصوصی دستے ایس ایچ او منڈی بشیر کوہلی کی نگرانی میں جگہ جگہ ناکے لگاکر تلاشی کاروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ اور تمام علاقوں میں ہر قسم کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھے ہوے ہے۔ تاکہ یوم آزادی کی تقریبات بحسن خوبی اپنے انجام کو پہونچے۔ اور منڈی لورن ساوجیاں ساتھرہ اڑائی پلیرہ بائیلہ بیدار ودیگر علاقوں میں جہاں جہاں بھی کل یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیاگیاوہاں اطراف واکناف میں پولیس کا لگاتار پہرہ اور گشت جاری ہے۔ ایس ایچ او منڈی نے منڈی میں حالات کو اطمینان بخش قراردیتے ہوے کہاکہ ہمارے جوان پوری طرح مستعد ہیں۔ اور اور ہر نقل حرکت پر پوری نظر بناے ہوے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا