منڈی تحصیل کے بالائی علاقوں میں ریچھوں کی بھرمار عوام میں خوف

0
0

مزید ایک خاتون زخمی محکمہ ولڈ لائیف محکمہ لاپتہ
ریاض ملک

منڈی؍؍ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی سے ایک ہفتہ میں ریچھ کے حملہ کا چوتھا واقع پیش آنے سے لوگوں میں خوف دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وہیں منڈی کے بیدار علاقع سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جس کی پہچان نورجہان بیگم دختر محمد اکبر عمر قریب 40 سال ساکنہ بیدار کے طور پر کی گئی ہے۔ جس پر ریچھ نے حملہ کر خاتون کو شدید طور پر زخمی کیا ہے۔ جسے مقامی لوگوں کی مدد سے سب ضلع اسپتال منڈی میں پہنچایا گیا جہاں اس کا بنیادی علاج و معالجہ کے بعد ضلع ہسپتال پونچھ ریفر کر دیا گیا ہے۔ تحصیلدار منڈی نے ریڈ کراس فنڈ سے پانچ ہزار کی امدا بھی دی گئی ہے۔یاد رہے ایک ہفتے میں ریچھ حملہ کے چار واقعات پیش آچکے ہیں۔ جس میں ایک شخص اور ایک خاتون بائلہ گاؤں سے ریچھ کے حملہ میں شدید زخمی ہوئی تھی۔جو اس وقت سرینگر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اور ایک سرحدی گاؤں ساوجیاں میں ریچھ نے حملہ کر ایک خاتون کو زخمی کیا ہے۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے آج چوتھا واقع بھی پیش آنے سے لوگوں میں ڈر اور خوف پایا گیا۔ اس حوالے سے بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نصرت النسائ￿ بھٹی نے بتایا کہ جنگلوں میں کٹائی ہونے سے جنگلی جانور گاؤں کی طرف اپنا رخ کر رہے ہیں جس سے لوگوں کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس دوران مقامی لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف کی نااہلی کی وجہ سے لوگوں کی جان خطرے میں ہے اور محکمہ وائلڈ لائف غفلت کی نیند میں سویا ہوا ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر جلد سے جلد اس کا حل نہیں نکالا گیا تو عوام سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرے گی جس کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا