آزادی کا امرت مہا اتسو کے تحت صفائی مہم کی اہتمام

0
0

رہبر کھیل اساتذہ کے ریاستی ترجمان کی سرپرستی میں کئی علاقوں میں صفائی مہم چلائی
ماجد چوہدری

پونچھ؍؍ پورے ملک میں آزادی کے امرت مہا اتسو کے پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے اور اسی ضمن میں پونچھ کے رہبر کھیل اساتذہ نے ڈائیریکٹر کی ہدایت پر پونچھ ضلع کے کئی علاقوں میں صفائی مہم چلا رکھی تھی اور خاص کر پونچھ ضلع کے آبی ذخائر کے تحفظ کو اس مہم میں توجو دی گئی اور انہیں صاف و ستھرا بنانے کی غرض سے رہبر کھیل اساتذہ کے ریاستی ترجمان پرویز ملک آفریدی کی سرپرستی والی ٹیم نے کئی علاقوں میں صفائی مہم چلائی اور زمینی سطح پر کام کر کے اس آزادی کے امرت مہا اتسو کو چار چاند لگائے اور نئی نسل کے نوجوانوں میں اس صفائی مہم کے تحت صفائی کا شعور پیدا کیا اور عوام میں آزادی جیسے امرت کے موقع پر اس طرح کے نیک کام کر عوام کو آزادی کا حقیقی پیغام پہنچایا۔آزادی کے امرت مہا اتسو کے تحت صفائی مہم کی آخری کڑی میں پونچھ کے ڈنگس علاقہ میں صفائی کر عوام کو صفائی کے متعلق بیدار کیا اور آزادی کے ہیرو بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کو سچے معنوں میں خراج تحسین پیش کیا۔اس صفائی مہم میں ان کے ہمراہ کئی رہبر کھیل اساتذہ نے شرکت کی اور کندھے سے کندھا ملا کر کام کیا۔آخر میں رہبر کھیل اساتذہ کے ریاستی ترجمان پرویز ملک آفریدی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گردونواح کے ماحول کو صاف رکھیں اور صرف آزادی کے امرت مہا اتسو پر ہی نہیں بلکہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے گردونواح کی صفائی کریں اور شہداء آزادی نے جو جس آزادی کی نعمت سے ہمیں سرفراز کیا ہے ۔انہیں صحیح معنوں میں خراج عقیدت اس وقت پر پیش ہوگا جب ہم ان کے اصولوں کو اپنا کر اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھیں گے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا