حالیہ بارشوں سے چھاترو میں فصلوں کا بھاری نقصان

0
0

انتظامیہ موقع کا جائزہ لینے کیلئے ٹیم بھجیں۔متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا جائے :منظور احمد
چودھری محمد اسلم

چھاترو؍؍سرحدی ضلع کشتواڑ کے سب ڈویڑن چھاترو کے دیہاتی علاقوں میں شدید بارشوں نے لوگوں کی فصلوں اور زمینوں کی تباہی مچائی۔لیکن افسوس صدا افسوس کہ اس وقت تک کوئی بھی موقع کے لئے نہیں آیا ہے۔ وارڈ ممبر و سماجی کارکن منظور احمد نے کہا کہ دوردراز علاقوں میں بالخصوص ٹاگود نزلہ بھاٹہ پہلگام میں لوگوں کی زمینیں اور فصلوں کی تباہی ہوئی اور خاص کر ایک شخص صدام حسین کا گھر سخت تیز ہواؤں سے چھت اْکھڑ کر کافی دور جا گرا ہے اب ٹین گرنے کا حد سے بھی زیادہ خطرہ ہے اور بھی کافی لوگوں کی زمینیں اور فصلوں کی اس بارش کی وجہ سے بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے۔۔لہٰذا ہم مطالبہ کرتے ہیں ضلع انتظامیہ سے کہ موقع ملاحظہ کے لئے ایک ٹیم بھیجی جائے۔تاکہ غریب کسان لوگوں کی مدد ہو سکے اور جن جن غریب لوگوں کے زیادہ نقصان ہوئے ہیں انکو انکا معقول معاوضہ دیا جائے اور انتظامیہ کو موقع پر ٹیم بھیج کر نقصانات کا جائزہ لیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا