’منشیات کی لعنت سے پاک معاشرے کی تعمیرکے جتن‘

0
0

ریڈ ربن کلب نے این ایس ایس جی ڈی سی پونچھ کے اشتراک سے انسداد منشیات ریلی نکالی
ماجد چوہدری

پونچھ؍؍ضلع پونچھ کے مشہور گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ میں ریڈ ربن کلب نے این ایس ایس کے اشتراک سے پونچھ شہر میں انسداد منشیات مہم ریلی نکالی۔ ریلی کا مقصد عوام اور بالخصوص نوجوان نسل کو منشیات کے استعمال نہ کرنے اور منشیات سے انسانی زندگی کو ہونے والے نقصانات کے بارے میں بیدار کرنا اور شعور پیدا کرنا تھا۔ یہ ریلی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ پروفیسر سید مصرف حسین شاہ کی نگرانی میں نکالی گئی جو ڈگری کالج پونچھ سے نکل کر بازار خاص سے ہوتی ہوئی واپس ڈگری کالج پونچھ میں اختتام پذیر ہوئی۔ پروفیسر فتح محمد عباسی اور پروفیسر نصرت کوثر پروگرام آفیسرز این ایس ایس نے اس ریلی کی اگواہی کی۔ ریلی میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے طلباء و طالبات نے لوگوں اور نوجوانوں کو ان ادویات سے دور رہنے کی آگاہی دی جو ہمارے معاشرے میں کینسر کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پونچھ شہر سرحدی اضلاع ہونے کی وجہ سے منشیات کی لپیٹ میں ہے اور ہیروئین کے استعمال کی وجہ سے پہلے ہی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ چھوٹیبچوں اور سماجی معاشرے کو منشیات سے بچانے کی ضرورت ہے۔ریلی کے اختتام پروفیسر فتح محمد عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ منشیات انسانی زندگی کے لیے ایک لعنت ہے اور اس سے سماج کے ہر طبقے کو دور رہنے کی ضرورت ہے اور انہوں نے بالخصوص بچوں اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات سے دور رہیں اور کھیلوں اور دیگر سماجی کاموں میں شرکت کر اپنے اور اپنے والدین کا نام روشن کریں اور پونچھ کو منشیات کی لعنت سے دور رکھنے میں اپنا اہم رول ادا کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا