شمالی کشمیر کے رفیع آباد علاقے میں این ایچ ایم ملازمہ کی مبینہ خود کشی

0
0

سری نگر، شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے میں نیشنل ہیلتھ مشن کی ایک 21 سالہ ملازمہ نے مبینہ طور پر اپنے ہی گھر میں اپنے آپ کو پھانسی دے دی۔
ذرائع نے بتایا کہ رفیع آباد کے ہب ڈانگر پورہ گاؤں میں نیشنل ہیلتھ مشن کی ایک ملازمہ، جو سب ضلع ہسپتال سوپور میں تعینات تھی، کو گھر والوں نے اپنے کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا۔
انہوں نے بتایا کہ گھر والوں نے فوری طور اس واقعے کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ہی موت واقع ہونے کی وجوہات معلوم ہوسکتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا