لازوال ڈیسک
جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا کردار اپوزیشن سے میل نہیں کھاتا، پارلیمنٹ کے بائیکاٹ نے حکمراں جماعت کا راستہ آسان بنا دیا اور وہ بغیر کسی بحث کے کوئی بھی بل لا سکتی ہے۔ اپوزیشن کی حکمت عملی یہ تھی کہ ہر بل کا بغیر کسی بحث یا ترمیم کے بائیکاٹ کیا جائے، جس نے حکومت کو ہر مرحلہ سے گزرنے میں مدد فراہم کی یہ بھی ایک غیر جمہوری طریقہ تھا۔اپوزیشن ہر بل پر میٹنگ کر سکتی تھی اور ہر بل کی جانچ/ترمیم کا فیصلہ کر سکتی تھی۔پینتھرس سپریمو نے اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستقبل میں ایسی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔