جی ڈی سی رام نگر کے زیر اہتمام منشیات مخالف پوسٹر سازی مقابلے کا اہتمام

0
0

ہمیں اپنے خاندان اور معاشرے کو اس سے نجات دلانے کی کوشش کرنی چاہیے: پرنسپل کالج
نریندر ٹھاکر
اودھم پور// گورنمنٹ ڈگری کالج رام نگر کی آزادی کا امرت مہوسوو کمیٹی اور این ایس ایس یونٹ نے آج 75 ویں یوم آزادی پر آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک ہفتہ طویل جشن کے پس منظر میں "منشیات کو نہ کہو” کے موضوع پر ایک پوسٹر سازی مقابلہ منعقد کیا۔ جبکہ یہ مقابلہ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اْدھے بھانو کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔ مقابلے منعقد کرنے کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کی بری لت سے بچانا تھا کیونکہ آج کل ہمارے بیشتر نوجوان اس مسئلے میں ملوث ہیں۔ وہیںاس ایونٹ کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو ان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر منشیات کے برے نتائج سے آگاہ کرنا ہے۔اس موقع پرکالج پرنسپل نے اپنے خطاب میں منشیات کی وجہ سے نوجوانوں کی ذہنی ، جسمانی ، تعلیمی صحت پر اس کے مہلک نتائج پر زور دیا۔ انہوں نے کہا ہم سب کو اس بری لت سے بچنے کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کے افراد اور معاشرے کو بھی اس سے نجات دلانے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ ہمارا معاشرہ صحیح سمت کی طرف بڑھ سکے۔ انہوں نے این ایس ایس کے رضاکاروں اور دیگر طلبہ کو بھی مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کی کہ وہ اتنے جوش و خروش سے اس پروگرام میں شامل ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا