بی جے پی لیڈر کے قتل کے ملزم کانگریس کے سابق وزیر کو ضمانت

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍سپریم کورٹ نے کرناٹک کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر یوگیش گوڑا کے قتل کے ملزم کانگریس کے سابق وزیر ونے کلکرنی کو بدھ کے روزضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔جسٹس ادھیاومیش للت اور جسٹس اجئے رستوگی کی بینچ نے کانگریس لیڈرکو بعض شرائط کے ساتھ رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کلکرنی کی ضمانت کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے انہیں آج سے تین دن کے اندرنچلی عدالت کیرو برو پیش کرنے اور ضمانت کی شرائط کے تحت کلکرنی کو دھارواڑسے باہر رہنا ہو گا۔ انہیں بنگلور میں رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔بینچ نے اگاہ کیا ہے کہ ملزم سابق وزیر قتل معاملے کی تفتیش یا مقدمے کی سماعت متاثر نہیں کریں گے اور نہ ہی وہاں کسی گواہ سے رابطہ قائم کریں گے یا نہ ہی اسے متاثر کرنے کی کوشش کریں گے۔ بی جے پی کے پنچایت کے رکن یوگیش کا 15 جون 2016 کو جم کے باہر قتل کردیا گیا تھا۔ قاتلوں نے پہلے اس کی آنکھوں میں مرچ پاؤڈر پھینکا اور پھرانہیں موت کے گھاٹ اتار کرفرار ہو گئے تھے۔ سی بی آئی نے ستمبر 2019 میں معاملے کی جانچ اپنے ہاتھ میں لی۔ واضح رہے کہ یوگیش کے اہل خانہ نے اس وقت کے وزیر اور رکن اسمبلی ونئے کلکرنی پر قتل کی سازش کا الزام لگایا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ کلکرنی نے قتل سے کچھ دن قبل یوگیش کوجان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ وہیں اہل خانہ کا یہ بھی الزام تھا کہ ان پر کیس واپس لینے کے لیے دباؤ بھی ڈالا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا