معروف اداکارعامر خان نے دل جیت لئے

0
0

پریس کانفرنس نہیں کی ، نابینا طالبہ کودیا انٹرویو،کہاسری نگر ملک کے خوبصورت شہروں میں شامل
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍کسی بھی جسمانی معذوری کے شکار لوگوں کی دل جوئی ایک بڑے ثواب کاکام ہے ،اوراگرایسے لوگوںکی حوصلہ افزائی کی جائے تو ایک انسان کودل کاسکون بھی ملتا ہے ۔Mr.Perfectionistیعنی کمال گرکہلانے والے بالی ووڈکے معروف اداکار عامر خان کا ایک بصارت سے محروم دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) ، سری نگر کے چھٹے درجہ کی طالبہ کوانٹرویودیکرکشمیر میں لوگوں کا دل جیت رہا ہے۔کشمیر وادی کے اپنے حالیہ دورے کے دوران ، عامر خان نے پریس کانفرنس دینے سے احتراض کیا لیکن انہوںنے دہلی پبلک اسکول سری نگرمیں زیرتعلیم بصارت سے محروم چھٹی جماعت کی کمسن طالبہ زینب بلال کو انٹرویو دیا۔ریڈیو ڈی پی ایس پر نشر ہونے والے انٹرویو نے دل جیت لئے اوربصارت سے محروم کمسن زینب بھی کافی خوش ہے ۔ زینب بلال نے ’ بالی ووڈ اسٹار کی ٹینس کے کھیل سے محبت سے لے کر کشمیر اور لداخ میں شوٹنگ کے دوران اپنے تجربات تک مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے عامر خان سے کہا کہ وہ بینائی یابصارت سے محروم افراد پر فلم بنائیں۔چھٹی جماعت میں زیرتعلیم طالبہ زینب بلال نے کہاکہ جب مجھ سے کہاگیا کہ مجھے عامر خان(جو میرے پسندیدہ اداکار ہیں) کا انٹرویو لینا ہے تو میں بہت پرجوش مگر گھبرائی ہوئی تھی ۔زینب کاکہناتھاکہ انٹرویو کے بعد ، میں نے عامرخان سے کہا کہ اُنھیں بینائی سے محروم لوگوں پر فلم بنانی چاہیے۔زینب کے والد بلال احمد بھی بہت پرجوش تھے کہ ان کی بیٹی نے عامرخان کا انٹرویو کیا۔انہوںنے کہاکہ عامرخان سری نگرمیں شوٹنگ کررہے تھے اوردہلی پبلک اسکول کے پرنسپل نے جب فون پرعامرخان سے کہاکہ یہاں ایک طالبہ آپ کاانٹرویو لینے کی منتظر ہے توعامرخان نے کہاکہ اس کوجوس پلادیجئے ،بس میں بھی آرہاہوں ۔تاہم بلال احمد نے اُس مشکل دور کو یاد کیا جب ا سکولوں نے زینب کوداخلہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔بلال احمد نے کہاکہ چونکہ زینب بصارت سے محروم ہے ، ہمیں اسے سکول میں داخل کرانے میں بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی اسکولوں نے اس کے داخلے سے انکار کر دیا اور ہم نے اسے ایک مقامی سکول میں داخل کرانے کے لئے جدوجہد کی۔بلال احمدکاکہناتھاکہ بعد میں ، اسے ڈی پی ایس میں داخلہ مل گیا کیونکہ ان کے پاس نابینابچوں بچیوںکے لئے خصوصی سہولیات اور کلاسیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب مجھے خوشی ہے کہ میری بیٹی زینب باقاعدہ کلاس میں پڑھ رہی ہے اور پڑھائی کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔زینب کیساتھ اپنے انٹرویو کے دوران عامر خان نے سرینگر کو ملک کے خوبصورت ترین شہروں میں شمار کیا۔عامرخان نے کہا کہ ہم یہاں آ کر خوش ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ سری نگر ملک کے خوبصورت شہروں میں شامل ہے۔لال سنگھ چڈھاکا عملہ ، جو کہ1994 کی ہالی وڈ فلم ٹام ہینکس کی اداکاری والی فورسٹ گمپ کی موافقت ہے ، کی لداخ اور کشمیر میں بڑے پیمانے پر شوٹنگ کی گئی۔ اس سے قبل عامر خان نے لداخ میں سپر ہٹ فلم ’’Three Idiotsیعنی3 بیوقوفوں ‘کی شوٹنگ کی تھی جو 2009 میں ریلیز ہوئی تھی۔معروف اداکارہ کرینہ کپور بھی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘میں عامر خان کے مقابل ہیں۔ کرینہ کپور نے عامر خان کے مقابل ’’ 3 ایڈیٹس ‘‘ میں بھی کام کیا تھا۔بالی ووڈ اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان مبینہ طور پر فلم میں کیمیو میں نظر آئیں گے۔ ’لال سنگھ چڈھا‘کے بنانے والوں نے ابتدائی طور پر اعلان کیا تھا کہ فلم 2020 میں کرسمس پر ریلیز کی جائے گی لیکن کوویڈ19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے شوٹنگ میں تاخیر ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا