آزادی کا امرت مہااتسو کے تحت ون سٹاپ سینٹر راجوری میں ڈرائنگ مقابلہ منعقد

0
0

آزاد ہندوستان کی تحریک پر بھی روشنی ڈالی گئی اور خواتین کے متعلق مسائل کو بھی اْجاگر کیا گیا
عمرارشدملک

راجوری ؍؍آزادی کا امرت مہااتسو کی ایک کڑی کے تحت ون سٹاپ سینٹر راجوری میں ڈرائنگ مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں ناری نکیتن راجوری کی بچیوں نے حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے آزادی کا امرت مہااتسو پروگرام ون سٹاپ سینٹر راجوری میں منعقد کیا جس میں ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر وکیل بٹ، ضلع انفارمیشن افیسر نریندر رینہ، چیف اکاونٹ آفیسر شبانہ اعظمی نے بطور مہمان خصوصی شمولیت کی جبکہ ایڈمنسٹریٹر ون سٹاپ سینٹر راجوری نیتو شرما، پیرا لیگل پرسنل ون سٹاپ سینٹر افشاء ملک اور سپرنٹنڈنٹ ناری نکیتن راجوری ندی شرما نے پروگرام کو منعقد کرنے میں اہم رول ادا کیا۔ اس موقع پر بچیوں نے آزادی کا امرت مہااتسو کے تحت ڈرائنگ مقابلہ میں حصہ لیا اور اس کے ساتھ وطن پرستی کے گانے بجانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع انفارمیشن آفیسر نریندر سنگھ رینہ نے ملک کی آزادی کے ساتھ جوڑے اہم پہلو پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر وکیل بٹ نے بھی آزادی کا امرت مہااتسو کے تحت مختلف باتوں پر تبادلہ خیال کیا تو وہیں چیف اکاونٹ آفیسر شبانہ اعظمی نے آزادی کے بعد خواتین کے رول اور ان کی خودمختاری پر بات کی اور خواتین کے رول کی سراہنا کی۔ اس موقع پر راجوری کے سینئر صحافی عمرارشدملک اور سرپنچ منجاکوٹ سمرین خان بطور مہمان پروگرام میں موجود رہے۔ اس دوران ڈرائنگ میں بہترین کارکردگی کرنے والی بچیوں میں انعامات تقسیم کئے گے جبکہ دیگر بچیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔ بعدازاں ایڈمنسٹریٹر ون سٹاپ سینڑ نیتو شرما نے محکمہ اطلاعات، سوشل ویلفیئر، ناری نکیتن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کو مستقبل میں بھی منعقد کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا