چیئرمین محمد عارف کے ہاتھوں پنجہ چوک میں تین شیر کی علامت نصب
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ شہر کی خوبصورتی کو بہتر کرنے کے لئے راجوری میونسپل کونسل کی کوشش جاری ہیں۔کافی تاریخی مقامات ہونے کے باوجود بھی راجوری شہر میں سیلانی بہت کم آتے ہیں ۔اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے راجوری میونسپل کونسل نے شہر کو مزید خوبصورت بنانے کی کوشش جاری ہیں۔ چیئرمین میونسپل کونسل راجوری محمد عارف نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ شہر کے اندر آنے والے جتنے بھی انٹری پوائنٹ ہیں انہیں مزید بہتر اور خوبصورت بنایا جائے اسی چیز کا آغاز کرتے ہوئے آج کونسل کے چیئرمین محمد عارف اور نائب چیئرمین بھارت بھوشن وید نے راجوری میونسپل کونسل کے پنجہ چوک میں تین شیروں والی قومی علامت نصب کی۔جس کا افتتاح آج کونسل کے صدر محمد عارف کے ہاتھوں کیا گیا ۔لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کونسل راجوری محمد عارف نہ کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ راجوری شہر کو مزید بہتر اور خوبصورت بنایا جائے اس کے لیے ہم نے شہر کے اندر جتنے بھی چوک ہیں انہیں خوبصورت بنانے کا آغاز کیا ہے تاکہ ہمارے شہر کی خوبصورتی میں اور اضافہ ہو اور باہر سے آنے والے سیاح ہمارے شہر کی طرف بھی رخ کریں ۔انہوں نے کہا ہم ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پنجہ چوک کی جگہ مونسپل کونسل کو دی اور مونسپل کونسل نے اس جگہ کی خوبصورتی کیلئے یہاں شیر کے بت لگانے کا فیصلہ لیا ہے ۔انہوں نے کہا کونسل آگے بھی اپنی اس مہم کو جاری رکھے گی اور شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کی کوشش جاری رکھے گی انہوں نے لوگوں سے یہ اپیل کی کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے مونسپل کونسل راجوری کا تعاون کریں ۔