کشتواڑ کے بونجواہ میں سڑک پر بلیک ٹاپ کرنے پر لوگ پریشان

0
0

دیپک شرما

کشتواڑ ؍ کشتواڑ کے بونجواہ میں کئی سالوں سے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت ایک سڑک بنائی گئی تھی پر کئی عرصہ گزر جانے کے بعد اس سال لوگوں کی بار بار شکائیت پر گزشتہ روز محکمہ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت تارقول کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ مقامی شخص الطاف کین نے نمایندہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بونجواہ سڑک پر بلیک ٹاپ جو گزشتہ روز سے کیا جا رہا ہے۔ اس کی بد سے بدتر حالات ہے اور اس سڑک پر کم مقدار میں تارقول بچھایا جا رہا ہے جو کہ سراسر سرکاری خزانہ کو لوٹ کھوسٹنہ کا کام کیا جا رہا ہے ۔ مقامی شخص نے مزید بتایا کہ افسوس کی بات ہے کہ بونجواہ سڑک پر بلیک ٹاپ کو لیکر ایکسین پی ایم جی ایس وائی کشتواڑ موہندر سین کو فون پر رابطہ کر کے اور ہزاروں دفعہ دفتروں میں جا کر علاقہ میں سڑک پر غیرمیعاری سامان کو لیکر جانکاری دی پر انہیں ٹس سے مس نہیں ہوتا ہے ۔ مزید کہا کہ ایکسین نے حالی میں بونجواہ کا دورہ کیا پر لوگوں کی شکایت پر کاروائی کرنے کے بجائے وہاں ٹھیکیدار کا ساتھ دینا شروع کیا جس کے چلتے لوگوں نے خود سڑک پر اتر کر تارقول کو اکھاڑنے کا کام شروع کر دیا ۔ ان کے علاقہ ایک اور مقامی شخص عابد ملک نے بھی مزید جانکاری دیتے ہوئے کپا کہ سڑک پر ٹھیکیدار اپنی من مرضی سے کام کر رہا ہے اور محکمہ پی ایم جی ایس ہوئے کشتواڑ کام کو بہتر کرنے کے بجائے ٹھیکیداروں کو کروڑ پتی بنانے میں مصروف ہیں ۔ عابد ملک نے مزید کہا کہ بونجواہ سڑک پر کشمیر کے ٹھیکیدار کو ٹینڈر دیا ہے اور انہوں نے سابقہ ایم ایل اے اندروال کے بیٹے کو رکھا ہوا ہے اور وہ اپنی من مرضی کے مطابق کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں ہزاروں دفعہ لایا پر اس کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہوتا اتنا ہی نہیں بلکہ چیف انجینئرکی نوٹس میں بھی لایا گیا پر ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ، بونجواہ کے لوگوں نے لیفٹینٹ گورنر جموں کشمیر سے پر زور اپیل ہے کہ بونجواہ سڑک پر سخت سے سخت انکوائیری کی جائے اور بلیک ٹاپ کو بہتر طریقہ سے کیا جائے جس سے سرکاری پیسہ کا غلط استعمال نہ ہو سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا