لسانہ سڑک پر بلیک ٹاپنگ کے کام کی شروعات

0
0

عوام نے متعلقہ بی ڈی سی چیرمین و ڈی ڈی سی ممبر کا کیا شکریہ ادا
ماجد چوہدری

پونچھ؍؍ پونچھ ضلع کے لسانہ لنک سڑک جس پر’ لازوال‘ کے ذریعے بلیک ٹاپنگ کے کام کے لیے وہاں کے مقامی لوگوں نے انتظامیہ و متعلقہ بی ڈی سی چیرمین و ڈی ڈی سی ممبر لسانہ حلقہ چوہدری رخسانہ کوہلی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان کی اس سڑک پر بلیک ٹاپنگ کے کام کی شروعات کروائیں کیونکہ یہ ان کی دیرینہ مانگ تھی۔روزنامہ ’لازوال ‘میں خبر شائع ہونے کے دو دن بعد وہاں ایگزیکٹو انجینئر و چوہدری ظفر نے اس گاؤں کا دورہ کیا اور اس سڑک پر بلیک ٹاپنگ کے کام کی شروعات کی یقین دہانی کروائی تھی۔اب اس سڑک پر بلیک ٹاپنگ کے کام کی شروعات ہو چکی ہے اور عوام نے متعلقہ بی ڈی سی چیرمین و ڈی ڈی سی ممبر اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اتنا جلدی ان کی آواز کو سن کر ان کے گاؤں کی اس سڑک پر بلیک ٹاپنگ کا کام کی شروعات کی۔عوام نے کہا ہے کہ وہ پچھلے کئی عرصے سے اس سڑک پر بلیک ٹاپنگ کے کام کی شروعات کے لیے گوہار لگاتے رہے لیکن اب کی بار ان کی گوہار کی سنوائی ہوئی اور وقت مقرر کے اوپر ہی اس سڑک پر بلیک ٹاپنگ کے کام کی شروعات ہوئی جو ایک تاریخی لمحہ ہے یہاں کی عوام کے لیے۔
اس کے ساتھ ہی عوام نے ادارہ لازوال اخبار کے کام کو بھی سراہا ہے جو ہر غریب عوام کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا