سابقہ ایم ایل اے جاوید احمدرانا کی ذاتی کاوش سے ہواممکن،ہم مشکورہیں: مولانا غلام مصطفی اشرفی
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍سب ڈویژن مینڈھر کی پنچایت بہاٹی دھار کا ٹرانسفارمر کافی دیر سے خراب رہنے کے بعد مولانا غلام مصطفی اشرفی کی ایک کال پر سابقہ ایم ایل اے جاوید احمد رانا نے اسی وقت پنچایت بہاٹی دھار کے ٹرانسفارمر کو اٹھوایا اور مرمتی کے لیے بھیج دیا تاہم اس ٹرانسفامر کو پانچ دن کے اندر اندر مرمت کروا کر پنچایت بہاٹی دھار جب پہنچایا تو عوام میں بہت خوشی پائی گئی ۔اس موقع پر مولانا غلام مصطفی اشرفی کے ہمراہ عوام نے سابقہ ایم ایل اے جاوید احمد رانا کا شکریہ ادا کیا کہا ۔انہوں نے کہاکہ سابقہ ایم ایل اے نے ایک فون کال پر بہت ہی جلد ٹرانسفارمر کی مرمتی کروادی اور عوام نے راہت کی سانس لی۔