گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی میں توسیعی لیکچر کا اہتمام
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ آزادی کے 75 ویں سالگرہ کو منانے کے لیے پروگرام "آزادی کا امرت مہوتسو” کے ایک حصے کے طور پر ، محکمہ اردو ، حکومت ڈگری کالج ، تھنہ منڈ ی نے ’’ہندوستان کی تحریک آزادی میں اردو شاعروں اور ادیبوں کاکردار‘‘کے موضوع پر ایک آن لائن توسیعی لیکچر کا اہتمام کیاجوڈاکٹر عبدالرشید منہاس ، سینئر اسسٹنٹ پروفیسر ، شعبہ اردو ، یونیورسٹی آف جموںنے دیا۔ پروگرام کا آغاز ڈاکٹر شوکت علی ، صدرشعبہ اردو ، جی ڈی سی تھنہ منڈی نے خطبہ استقبالیہ سے کیا۔ اس لیکچر کے ذریعے اسپیکر نے شرکاء کو ہندوستانی آزادی کی جدوجہد میں اردو شعرا اور افسانہ نگاروں کے رول کے بارے میں روشناس کرایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) جاوید احمد قاضی نے شعبہ اردو اور بالخصوص آرگنائزنگ کمیٹی کی اس طرح کے معلوماتی لیکچر کے انعقاد میں کاوشوں کو سراہا۔ پروگرام کو پروفیسر راحیلہ مشتاق نے کوآرڈینیٹ کیا اور پروفیسر مدثر مجید ، صدرشعبہ اسلامک سٹڈیز نے رسمی طور شکریہ کی تحریک پیش کی۔