میٹنگ کا مقصد مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینا تھا : فوج
لازوال ڈیسک
رام بن// فوج نے سماج میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے رام بن ضلع کے گاؤں ہالا میں قومی ایکتا میٹ’ کا اہتمام کیا۔ اس میٹنگ کا مقصد مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔وہیں اس تقریب میں سرپنچوں اور تمام مذاہب کے مذہبی رہنماؤں سمیت معزز شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس کا مشترکہ مقصد فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی انضمام کے جذبے کو تقویت دینا ہے۔