راجوری میں بی جے وائی ایم کا اہم اجلاس

0
0

پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط کریں: ہریش بھارتی
لازوال ڈیسک
راجوری // بی جے وائی ایم ضلع راجوری یونٹ نے آج یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر راجوری میں تنظیمی میٹنگ کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ضلع راجوری کے تمام عہدیداران اور منڈل پردھانوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔ واضح رہے بی جے پی یوتھ ونگ ضلع میں پچھلے کئی سالوں سے پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے ، جس کے بینر تلے نوجوانوں کی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے مختلف سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں اسی سلسلہ میں بی جے وائی ایم نے اس اجلاس کا انعقاد کیا ۔وہیںاس دوران ضلع صدر بی جے وائی ایم راجوری ہریش بھارتی نے بی جے وائی ایم کے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط کریں۔ انہوں نے کارکنان کو یقین دلایا کے آئندہ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی واحد بڑی پارٹی بن کے سامنے آئے گی اور جموں و کشمیر میں اپنا پہلا چیف منسٹر بنائے گی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا