مہور، چاسانہ گلاب گڑھ میں صفِ ماتم بچھ گئی، متعدد سیاسی و سماجی رہنماؤں کی اظہار غم و تعزیت
شاہ نواز
مہور؍؍مہورمیں ایک المناک سڑک حادثے میں معروف ماہر تعلیم وہردلعزیزپرنسپل گورنمنٹ ہائیراسکینڈری اسکول مختاراحمدوانی لقمۂ اجل بن گئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایک سڑک کے دلخراش حادثہ میں موت کا شکار ہو گئے۔ پرنسپل مختار احمد وانی بدھ کی صبح مہور میں تھے اور کئی لوگوں سے وہاں بازار میں ملے اور بات بھی کی جوکہ اپنی ہی گاڑی میں سوار تھے اور گاڑی بھی خود ہی چلا رہے تھے اور پھر مہور سے چسانہ کی جانب نکل پڑے۔ گیارہ بجے کے قریب جب وہ تحصیل چسانہ کے قریب پہنچنے والے تھے کہ اپنی ہی گاڑی سے قابوکھو بیٹھے اور ایک بڑے حادثے کا شکار بن گئے۔ مختار احمد چسانہ بازار سے کچھ ہی فیصلے کی دوری پر الٹو گاڑی زیرنمبر JK02BV-2277 لے کر سڑک سے نیچے چلے گئے اور پانچ سو میٹر کی دوری پر نیچے گاڑی جاگری۔ حادثہ ہوتے ہی مقامی نوجوان و پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور کافی مشقت کے بعد مزکورہ شخص کو گاڑی سے باہر نکالا اور ایک دشوار گزار جگہ سے کافی مشکل کا سامنا کرکے سڑک پر پہنچایا۔ سڑک پر پہنچانے کے بعد پولیس کی گاڑی میں چسانہ بازار میں پہنچایا گیا لیکن اب جموں لے جانے کی کوشش ہو رہی تھی اور مختاراحمدوانی پندرہ منٹ کے اندر ہی دم تھوڑ دیا۔ حادثہ کے فوراً بعد یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے ضلع ریاسی میں پھیل گئی اور مہور ، چسانہ، گلابگڑھ کے علاقوں میں صفِ ماتم بچھگئی اور مختلف علاقوں سے دوست، عزیز و اقارب، اور رشتہ داروں نے اْن کے آبائی گھر کی جانب دوڑ نا شروع کر دیا۔ مختارا حمد وانی ولد عبدالرشید وانی گاؤں (چانہ) تحصیل چسانہ کے رہایشی تھے۔ مرحوم نے محکمہ تعلیم کو اپنی دوران سروس ہمیشہ سے اپنی محنت، قوت، خدمات، اور نمایاں کارناموں کا نظرانہ پیش کیا ہے۔ مرحوم نے متعدد سکولوں ابتداء میں ماسٹر، پھر فیزکس کے لیکچریر اور پھر وائس پرنسپل کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔ مرحوم نے ہائر سکینڈری سکول گوٹا چسانہ میں لیکچرر کے فرائض انجام دئے ہیں، ہائرسکینڈری سکول مہور میں لیکچریر اور وائس پرنسپل کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دئے ہیں اور دور حاضر میں ہائر سکینڈری سکول (چانہ) میں بہ حیثیت پرنسپل تعینات تھے۔ مرحوم کی وفات سے مہور، چسانہ گلاب گڑھ کے لوگ ایک علی تعلیمی آفتہ رہنما، وعلی قداور شخصیت کے سائے سے محروم ہو گئے۔ اْن کی زندگی کی نمایاں کارکردگی، کارناموں، و عوامی خدمات کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔ وہ بلائے دْنیا سے وفات پا گئے مگر وہ اپنے نمایاں کارکردگی، کارناموں و محکمہ تعلیم میں پیش کردہ خدمات سے زندہ رہیں گے۔ مرحوم کی وفات پر مہور کے تمام سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے دائمی سکون و جنت الفردوس کے لئے دْعا کی ہے اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر و جمیل کے لئے بھی دْعا کی ہے۔ پی ڈی پی کے سینئر لیڈر شفیق الرحمان بٹ، سینر وکیل عبدالغنی بٹ، ایس پی مجیب ارحمان بٹ، نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر عبدالغنی ملک، لوک جن شکتی پارٹی کے ضلع صدر ریاسی شبیر احمد چوپان، سید رفی شاہ، سینئر صحافی زاہد ملک، صحافی شاہ نواز، بزم گوجر ادب وادئے انس کے رکن و شاعر نسیم گلاب گڑھی، زیر فہرست ودیگر خاص سیاسی و سماجی شخصیات نے انتہائی گہرے دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس دْکھ کی گڑھی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ زندگی فانی ہے ایک نہ ایک دن جانا ہی ہوتا ہے مگر کچھ ایسے شخصیت کے مالک ہوتے ہیں کہ جو وفات کے بعد بھی باقی رہتے ہیں۔ کیونکہ وہ اپنے نمایاں کارناموں و عوامی خدمات کے پیش نظر کبھی بلائے نہیں جا سکتے ہیں اور اْن میں سے ہی ایک پرنسپل مختار احمد وانی بھی تھے۔ پی ڈی پی کے سیٹ سیکریٹری و ضلع صدر ریاسی شفیق رحمان بٹ اور ایس پی مجیب ارحمان بٹ کے پرنسپل مختار احمد وانی جیجو بھی تھے اور جس وجہ اْنہیں بھی اس حادثہ سے کافی رنج و غم کا عالم پہنچا ہے۔محوم کا نمازے جنازی شام ساڈے 7 بجے کے قریب اْن کے آبائی گاؤں (چانہ) میں ادا کیا گیا جہاں پر اْنہیں ہزاروں لوگوں نے پْرنم آنکھوں کے ساتھ سْپرد خاک کیا گیا۔