آن لائن مقابلوں میں طلباء کی بڑی تعداد نے لیا حصہ
لازوال ڈیسک
تھنہ منڈی // 75ویں یوم آزادی کی سالگرہ کے موقع پر جاری آزادی کے مہااتسو پروگرام کے تحت جی ڈی سی تھنہ منڈی نے یہاں پوسٹر بنانے اور نعرے لکھنے کے مقابلوں کا اہتمام کیا۔جبکہ یہ دونوںمقابلے آن لائن منعقد کیے گئے۔وہیں ان مقابلوںمیںکالج کے طلباء نے حصہ لیا۔واضح رہے پوسٹر بنانے کے مقابلے میں دانیال تنویر ، سمسٹر 4th اور 2nd کے مبین علی شاہ کو پہلی اور دوسری پوزیشن دی گئی جبکہ تیسری پوزیشن اکسا رائنا اور ، مہوش رقیب سمسٹر 2ndنے حاصل کی۔ وہیںپوسٹر بنانے کے مقابلے میں پروفیسر طاہر ندیم ، پروفیسر مخدوم احمد اور پروفیسر تجندر سنگھ نے بطور جج شرکت کی ۔علاوہ ازیں آزادی کا مہااتسوو کے تحت نعرے لکھنے کے مقابلے کو پروفیسر راحیلہ مشتاق ، پروفیسر اعجاز نذیر اور چیف لائبررین وقار احمد نے جج کیا۔تاہم اس مقابلے میں 6thسمسٹر کے طالب وعلم سلیم عباس نے پہلا انعام جیتا وہیںدوسرے انعام کی فاتح 2ndسمسٹر کی آمنہ عابد اور تیسری پوزیشن 2ndسمسٹر سے مظہر حسین نے حاصل کی ۔ جبکہ ان دونوں پروگراموں کا اہتمام پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد قاضی ،کی مجموعی نگرانی میں کیا گیا ۔