نعیم خان ہائر اسکینڈری اسکول چھترال پرنسپل کے عہدہ پر متمکن

0
0

نعیم خان کی محکمہ تعلیم میں فقید المثال خدمات قابل ستائش : ارباب علم ودانش
منظور حسین قادری

سرنکوٹ؍؍حالیہ دنوں محکمہ تعلیم میں سینئر لیکچرز کو تعلمی اداروں میں نظم ونسق کی عہدہ برداری ودیعت کرکے بحیثیت پرنسپل ذمہ داری سونپی چندروز سے ضلع پونچھ کے ان اسکولوں میں جہاں پرنسپل کی آسامی خالی تھی پر کرنے کے لئے محکمہ کی ہائی کمان سے جاری حکمنامہ کے تحت عمل آورری ہو رہی ہے ۔محکمہ تعلیم ضلع پونچھ کے ارباب علم ودانش نے سینکڑوں افراد کے ہمراہ نعیم خان کو پرنسپل کے عہدہ پر متمکن ہونے پر موصوف کے اعزاز میں والہانہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ ارباب علم ودانش نے اپنے خطاب میں محکمہ تعلیم تئیں خدمات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ نعیم خان ادارہ کو اور اس کے ساتھ ملحقہ ادارہ جات کی خوش قسمتی ہے جنھیں ایسا قابل ترین افسر جو ہمیشہ اساتذہ وعملہ کی مشاورت سے طلبہ وطالبات کے روشن مستقبل کا خواہاں رہا ہے اور عوام نے بھی انکے ساتھ نیک خواہشات کا مظاہرہ کیا اس موقع پر محکمہ تعلیم سے وابستہ شخصیات میں راجیش کمار سوری پرنسپل گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول لٹھونگ یسرب حسین شاہ ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر یاسین چوہدری سینئر لیکچرر صابر حسین شاہ سینئر لیکچرر یار محمد خان افتخار احمد چوہان حفیظ الرحمن صفدر جبکہ برکت حسین شاد چوہان سینئر لیکچرر نے بحسن وخوبی پروگرام کی نظامت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا