تمام اہلِ وطن کو اولمپک شاندار جیت کی مبارک باد : ایس ڈی ایم بنی
حافظ قریشی
کٹھوعہ ؍؍ لوانگ میں سمر سلام ولی بال ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا۔ تاہم ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ لوانگ اے اور لوانگ بی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا اور لوانگ بی ٹیم نے فائنل مقابلے میں بہترین کھیل کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔اس موقع پر علاقہ کے معزز قارئین کرام کی شرکت رہی، اور مہمانِ خصوصی کے طور پر ایس ڈی ایم بنی جوگیندر سنگھ جسروٹیا موجودہ تھے ۔اس موقع پر مہمان خصوصی جوگیندر سنگھ جسروٹیا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ کھیل کود کے فروغ کیلئے سرکار کی جانب سے بہت سارے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور مزید کہا کہ اولمپک میں بھی بھارت نے شاندار جیت درجہ کی جس کا ہم سب اہل وطن کو برسوں سے انتظار تھا اور کہا کہ کھیل کود ہی کے ذریعے علاقے میں امن وامان کو فروغ دیا جا سکتا ہے اور بعد میں انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر، یاسر چوہدری لیڈر جموں کشمیر اپنی پارٹی، کاجل راجپوت، لیڈر کانگریس اور مظفر حسین ملک، چیئرمین رایل سپورٹس کالب، ڈاکٹر رامیشور ٹھاکر نے شرکت حاصل کی تھی۔