سرپنچ واہلیہ کی ہلاکت کی مذمت،پاکستان کیخلاف نعرے بازی
شیراز چوہدری
راجوری ؍؍ جموں و کشمیر کے ضلع کلگام میں کل بھارتی جنتا پارٹی کے سرپنچ اور اس کی اہلیہ کو قتل کیا گیا ۔اسی واقعے کو لے کر آج ضلع راجوری میں بی جے پی کے لیڈر اور برہمن سبھا کے صدر کپل سریال کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا اور پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔’ لازوال ‘کے ساتھ بات کرتے ہوئے بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈر کپل سریال نے کہا کہ پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا اور وہ آئے دن جموں کشمیر کے اندر دہشت گردی کروا رہا ہے اور اور بے گناہ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی پاکستان کی ان حرکتوں سے ڈرنے والی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی ان حرکتوں کی وجہ سے جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔مظاہرے میں سرپنچ مبارک پورہ کرن سریال، سردار کاکا سنگھ ،مولوی محمد رشید، یونس منہاس کے علاوہ اور بھی لوگ موجود تھے۔