محکمہ مال میں فرضی اندراج اور کچھ بغیر اندارج کے ناجائز طور پر سٹیٹ لینڈز پر قابض
عمرارشدملک
راجوری؍؍جموں کشمیر میں سرکاری زمینوں پر بڑے پیمانے پر لینڈ مافیاز کا ناجائز قبضہ ابھی تک برقرار ہے جس میں سیاستدان، بیوروکریٹس اور دیگر لوگ بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راجوری کے مہرہ نگروٹہ یعنی جی ایم سی کے گردونواح سیکڑوں کنال سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضہ ہے یا پھر کہا جا سکتا ہے کہ لینڈ مافیاز نے سینکڑوں کنال سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضہ کر کے رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق مہرہ نگروٹہ میں جی ایم سی کی تعمیر کے کام سے قبل ہی وہاں کی سرکاری زمینوں پر ناجائز طور قبضہ کر رکھا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کچھ زمینوں کا محکمہ مال میں فرضی اندراج موجود ہے تو کچھ بغیر ریکارڈ کے سرکاری زمینوں پر قابض ہیں۔ حکومت کی جانب سے بار بار حکم نامہ جاری ہوتا رہا کہ سرکاری زمینوں پر ناجائز اور غیرقانونی طور پر قبضہ نہیں کیا جاسکتا لیکن ضلع راجوری کے مہرہ نگروٹہ یعنی جی ایم سی کے گردونواح سیکڑوں کنال سرکاری زمین ابھی بھی ناجائز طور پر لینڈ مافیاز کے قبضے میں ہے