کوچ پرویز ملک آفریدی نے ہری سپورٹس اندور کرکٹ اکیڈمی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

0
0

کھلاڑیوں کی ڈیجیٹل بالنگ مشین پر پریکٹس کو بتایا اچھا قدم
ماجد چوہدری

پونچھ؍؍ راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی پونچھ کے کھلاڑیوں کے لیے پریکٹس سیشن اس ادارے کی انتظامیہ کی طرف سے ہری سپورٹس اندور کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوا۔آر ڈی سی اکیڈمی کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ڈیجیٹل بولنگ مشین سے متعارف کرایا گیا۔پرویز ملک آفریدی نے تقریب کا انتظام کرنے پر ہری سپورٹس اندور کرکٹ اکیڈمی کی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔کھلاڑی نئی چیزوں خصوصا ڈیجیٹل بولنگ مشین کا سامنا کرتے ہوئے بھی خوش نظر آئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اس طرح کی تکنیک سے پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بہت ہی کم واقف تھے لیکن آج جب انہوں نے کرکٹ کوچ پرویز ملک آفریدی کی سرپرستی میں اس مشین پر بالنگ پریکٹس کی اور اس کی صلاحیتوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی تو وہ خوش ہوگئے اور بڑی لطف اندوز ہوتے ہوئے انہوں نے اس پریکٹس کو انجام دیا اور ان کی خوشی دیکھتے ہوئے ان کے کوچ پرویز ملک آفریدی نے انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا