گورنمنٹ ڈگر ی کالج چنینی کے زیر اہتمام سی پی آر "ابتدائی طبی امداد کی تکنیک "پر ویبینار کا انعقاد

0
0

ہمارا مقصد لوگوں کو عام بیماریوں کے مضمرات سے آگاہ کرنا اور انہیں بات چیت کا موقع فراہم کرنا ہے: پرنسپل کالج
لازوال ڈیسک
ادھمپور //گورنمنٹ ڈگری کالج ، چنینی نے اپنے این ایس ایس یونٹ "پریتنا” ، سائنس کلب ، ‘جگیاسا’ اور آزادی کا امرت مہوتسووا کے تحت طبی امداد کی ابتدائی تکنیک پر ویبینار کا اہتمام ابھیشک این جی او ، گلوبل ہیلپنگ ہینڈز ، جموں ، یوگنانڈا کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، جموں اور وشوا بھارتی ہائر سیکنڈ سکول ، اکال پور ، جموں کے تعاون سے کیا ۔ وہیں اس دوار ن ڈاکٹر پوجا گپتا ، اسسٹنٹ پروفیسر ، آرمی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور تقریب کی نظامت کی۔بریگیڈیئرہریندر پال سنگھ نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے سامعین کو اپنی قیمتی الفاظ سے نوازہ۔ انہوں نے صحت مند طرز زندگی کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔وہیں پروگرام مکی چیف ریسورس پرسن ، ڈاکٹر انیتا وگ کوہلی پروفیسر میڈیکل کالج ، جموں نے سی پی آر پر طویل بات چیت کی جو ایک بنیادی لائف سپورٹ کے طور پر استعمال ہونے والی ایک بہت اہم تکنیک ہے۔ انہوںنے سی پی آر کے بارے میں تازہ ترین معلومات پیش ۔ انہوں نے شرکاء سے بات چیت کی اور ان کے سوالات کے جوابات
دیئے۔وہیںڈاکٹر پرگیہ کھنہ پرنسپل ، جی ڈی سی چنینی نے اعلان کیا کہ یہ ویبینار مفت اور عوام کے لیے کھلے ہیں اور ان کی تنظیم کا بنیادی مقصد لوگوں کو عام بیماریوں کے صحت کے مضمرات سے آگاہ کرنا اور انہیں بات چیت کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا