آزادی کے مہا تسو کے سلسلہ میں ریاسی پولیس نے سواتنتراتا مارچ کا انعقاد کیا

0
0

نوجوانوں کی اس طرح کے پروگراموں میں شرکت ایک اچھی علامت ہے : ایس ایس پی ریاسی
لازوال ڈیسک
ریاسی// آزادی کا 75 واں یوم آزادی یہاں سواتترتا مارچ کے ذریعے ضلع ریاسی کے ہر کونے میں منایا گیا ، جس میں ضلع ریاسی کے نوجوانوں نے ضلع ریاسی کے دور دراز علاقوں سے مہور اور چسانہ کے دامن تک 14 ایونٹس میں حصہ لیا۔ جبکہ تریکوٹہ پہاڑیوں اور پونی بھملا سے پونچھ راجوری ہائی وے تک ان تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔وہیں ضلع ریاسی کے 2000 سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں نے ان تقاریب میں حصہ لیا۔علاوہ ازیں اس دوارن 2.5 کلومیٹر لمبی دوڑ کے لیے 200 نوجوانوں کی ایک اس طرح کی تقریب کا انعقاد بھی ریاسی قصبے میں کیا گیا تھا، جس کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیلندر سنگھ نے گران موڑ سے مارچ کو جھنڈی دکھائی جو اسپورٹس اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوئی۔اسی طرح ارناس ، کٹرا وغیرہ کے علاقہ جات میں بھی یہ سرگرمیاں کی گئی ۔ وہیںتقریب کے اختتام پر شرکاء میں ریفریشمنٹ تقسیم کی گئی۔واضح رہے بھارت کے آزادی کی 75 ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز کرنے والے آزادی کا امرت مہوتسو کا افتتاح وزیر اعظم ہند نے کیاتھا۔ اس مہم کے تحت جموں و کشمیر کے ہر علاقے میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح ریاسی پولیس بھی 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر ضلع ریاسی میں تقریبات کا ایک سلسلہ ترتیب دے رہی ہے۔ایس ایس پی ریاسی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ریاسی کے نوجوانوں کی اس طرح کے پروگراموں میں شرکت ایک اچھی علامت ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا