جموں،//جموں و کشمیر پولیس نے ضلع پونچھ میں حوالا ریکٹ کا پردہ چاک کرکے دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔
انہون نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی تحویل سے 25 لاکھ روپیے ضبط کئے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار شدگان کو یہ رقم جنگجویانہ سرگرمیاں انجام دینے کے لئے تقسیم کرنی تھی۔