نئی دہلی// ٹوکیوالمپک گیمز2020 میں نیزہ پھینکنے میں طلائی تمغہ جیت کر ملک کانام روشن کرنے والے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا سمیت دیگر ہندوستانی اولمپک دستے کا یہاں پیر کے روز دہلی ہوائی اڈہ پہنچنے پر شاندار خیر مقدم کیا گیا۔
قبل ازیں کھلاڑیوں کا دہلی ایئر پورٹ پر پہنچنے پر استقبال کیا گیا۔
ٹوکیو اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے کے بعد ہندوستان کے چیمپئن وطن واپس پہنچے۔