کالج کے 30 سے زائد راضاکاروں کو پہلی ڈوز لگائی گئی
لازوال ڈیسک
بھدرواہ //گورنمنٹ ڈگری کالج بھدرواہ کے زیر اہتمام این ایس ایس اور این سی سی اکائیوں نے آج یہاں آزادی کے 75سال مکمل ہونے پر آزادی کا امر ت مہاتسو مہم کے تحت ایک ویسکسینیشن ڈرائیو کا اہتمام کیا ۔ وہیں اس موقع پر متعلقہ کالج کے 30 سے زائد راضاکاروں کو پہلی ڈوز لگائی گئی ۔ جبکہ یہ ایوانٹ سب ضلع اسپتال بھدرواہ کے اشتراک سے پروفسیر ایس ایس پریہار پروگرام آفیسر این ایس ایس اور پروفیسر پرتھوی راج اے این او این سی سی کی مجموعی نگرانی میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر ہیلتھ ٹیم میں شامل او پی شان ، ہیلتھ انسپکٹر ، راشید ٹیچر اور محترمہ فوزیہ نے ویسکینیشن مہم کو کامیاب بنانے میں اہم کرادر ادا کیا ۔ وہیں اس پروگرام کی نگرانی کلدیپ کمار شرما پرنسپل کالج نے کی ۔ انہوںنے اس پروگرام کو انعقاد کرنے پر کالج کے آئی قیو اے سی سیل اور آرگنائزینگ ٹیم کی کوششوں کی سراہنا کی ۔اس موقع پر پروفیسر دویندر کمار ، پروفیسر سنجے کتال ، اجے کمار وغیرہ بھی موجود رہے ۔ دریں اثناء اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں این ایس ایس رضاکاروں اور این سی سی کیڈت نے اہم کردار نبھایا ۔