گوآئبیبو پر پرائس لاک کے زریعے فلائٹ فیئر کو لاک کریں اور بعد میں اسی قیمت پربک کریں
لازوال ڈیسک
جموں// ہندوستان کے معروف آن لائن ٹریول برانڈ گوآئبیبو نے انڈسٹری کے پہلے پرائس لاک فیچر کو لاؤنچ کیا ہے ۔جس کی مدد سے صارفین اپنی فلائٹ کے کرایوں کو سات دن پہلے ہی لاک کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر صارفین کو ٹریول کے سمارٹ فیصلہ لینے میں مدد کرنے کے لئے ٹکٹ کی قیمت دئے بغیر اپنی سیٹ کو ریزرو کرکے ہوائی سفر کو بک کرنے میں مدد کریگا۔اس کے ساتھ ،بعد میں ٹکٹ کی قیمت بڑھنے پر بھی صارفین اپنی لاک شدہ قیمت ادا کر کے ہوائی صرف کر سکتے ہیں۔ٹریول آپشنز کو اور آسان بنانے کے لیے یہ منفرد سروس مسافروں کی ایک بڑی مشکل کا حل فراہم کرتی ہے کہ انہیں فلائٹ بک کرنے کے لیے انتظار کرنا چاہئے یا نہیں ، انہیں ہوائی سفر کی قیمت بڑھنے کا خطرہ اٹھانا چاہئے یا نہیں. پرائس لاک آپ کو زیادہ وقت دیتا ہے اور بڑھتی ہوئی قیمت سے بچاتا ہے تاکہ آپ اپنے مقررہ وقت پر آسانی سے سفر کرسکیں. یہ سروس صارفین کو اجازت دیتی ہے کہ وہ فلائٹ کی قیمت ایک ، تین یا سات دن پہلے بہت کم قیمت پر لاک کر سکتے ہیں. اس سروس کے لیے ادا کی گئی قیمت کو فائنل خریداری کے وقت ادا کی گئی ٹکٹ کی قیمت میں ایڈجسٹ کر دیا جاتا ہے۔ پرائس لاک کی سہولت پر بات کرتے ہوئے جناب سوجنیہ سریواستو، چیف آپریٹنگ افسر- فلائٹس ایس.بی.یو. نے کہا ہم ہمیشہ فلائٹ بکنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کے طریقے تلاش کرتے ہیں۔پرائس لاک فیچر ان صارفین کے لیے ایک جدید اور زبردست حل ہے جو ابھی تک ہوائی ٹکٹ بک نہیں کرانا چاہتے لیکن سفر کے بارے میں فیصلہ لینے تک ہوائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے سے بچنا چاہتے ہیں۔ مسافر آج مستقل بکنگ کرنے سے پہلے مختلف چیزوں کے بارے میں سوچتے ہیں اور لچکدار آپشن چاہتے ہیں ۔تاکہ وہ ایک بہتر پلان بنا سکیں. ہماری نئی پرائس لاک سروس آپ کو زیادہ وقت اور پیسے کی حفاظت فراہم کرے گی کیونکہ اب آپ ہوائی کرایہ کو سات دن پہلے ہی لاک کر سکتے ہیں اور بعد میں اسی قیمت پر بک کر سکتے ہیں۔