جموں ایسٹ وارڈ نمبر 5میں مقامی لوگوں کے درپیش مسائل کا لیا جائزہ ، جموں بلدیہ کی اناقص کا رکردگی پر اظہار تشویش
لازوال ڈیسک
جموں// گرمیت سنگھ صدر بیوپار منڈل اور ضلع جنرل سکریٹری کانگریس نے آج یہاں دیگر کارکنان سمیت وارڈ نمبر 5 کا دورہ کیا ہے ۔انہوں نے وارڈ نمبر 5 ، جموں ایسٹ میں رہنے والے عوام کی شکایات سنی اور موقع کا جائزہ لیا۔وہیں مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں کوئی صفائی نہیں جو کہ کرونا وائرس کی بیماری کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ، چونکہ بلدیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلدیہ کے مقرر کردہ متعلقہ سپروائزر کی مدد سے علاقے کی صفائی کا خیال رکھے لیکن کوئی کارروائی نہیں ۔انہوں نے اعتراض جتایا کہ پردھان منتری سوچھ بھارت ابھیان کے لیے 30000 کروڑ منظور کیے گئے تھے لیکن یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ اس کام کے لیے منظور کی گئی یہ بھاری رقم کہاں خرچ کی گئی ہے کیونکہ جموں میں ایسا کوئی سوچھ بھارت ابھیان نہیں ہے۔اس لیے ہم مرکزی حکومت پر سی بی آئی کی طرف سے کورٹ آف انکوائری کروانے پر زور دیں گے تاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے خرچ کی گئی رقم کی تفصیلات جموں و کشمیر کے عام لوگوں کو فراہم کی جائیں۔