این جی او ، اینٹی کرائم ٹیم نے بلاک بشناکے تحت پنچایتوں میں شجرکاری مہم شروع کی

0
0

مونسون کے سیزن میں ہماری تنظیم مختلف پنچائتوں میں پودے لگائے گی : چیئر مین شا م لال گپتا
لازوال ڈیسک
بشنا//این جی او ، اینٹی کرائم ٹیم نے آج یہاں پنچایت مجوا اتمی میں پودے لگانے کی مہم کی شرو عات کی ۔ جبکہ یہ مہم تنظیم کے چیئرمین شام لال گپتا کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔وہیںگپتا نے بتایا کہ برسات کے موسم میں زیادہ سے زیادہ پھل دار درخت لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا اس مونسون سیزن میں ، ان کی تنظیم مختلف پنچایتوں میں جائے گی اور یہ پودے لگائے گی ۔ جبکہ مختلف پرجاتیوں کے یہ پودے نجی نرسری سے خریدے جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شجر کاری مہم کا مقصد غیر مستحکم ماحول کی بحالی اور دیہات کی قدرتی خوبصورتی کو بر قرار رکھنا ہے ۔وہیںپنچایت مجوا اتمی سے تعلق رکھنے والے سرپنچ باوشن سنگھ (پنکا) نے تنظیم کے چیئرمین شام لال گپتا کے ساتھ پھل دار درخت لگائے اور ان کی تنظیم کی جانب سے وقتا فوقتا کئے جانے والے کام کی تعریف کی۔علاوہ ازیں نائب سرپنچ انیتا دیوی ، پنچ بشن کمار شرما ، پنچ اشوک کمار ، پنچ کملا دیوی ، پنچ رمیش سنگھ نے بھی اس شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور پودے لگائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا