رام بن سے دور دراز علاقہ تحصیل راجگڑھ کی عوام بی ایم او بٹوت سے ناراض

0
0

بغیرڈرائیورکے ایمبولینس دوبرسوں سے دفترکے باہرکھڑی،لوگ پرائیویٹ ایمبولینس کیلئے مجبور
مشکور احمد

راجگڑھ؍؍ ضلع رامبن سے دور دراز علاقہ تحصیل راجگڑھ کی عوام بی ایم او بٹوت سے ناراض ہے۔مقامی لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جانکاری کے مطابق تقریباً دوسال قبل گورنمنٹ نے راجگڑھ عوام کی غریبی کو دیکھ کر راجگڑھ کی عوام کو ایک تحفہ 108 نمبر والی ایمبولینس کی شکل دیا تھا کہ غریب عوام کو مشکل وقت میں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے مگر راجگڑھ کی عوام کیلئے ستم ظریفی کا عالم یہ ہے کہ تقریباً دوسال اس ایمبولینس کو بٹوٹ بی ایم او آفیس کے سامنے کھڑے ہوگئی اور ہم لوگ راجگڑھ سے رامبن دوہزار پندرہ سو بارہ سو روپے دیتے ہیں اور اپنے مریض کو رامبن پہنچاتے ہیں اسکے علاوہ ہمیں سابقہ ایم ایل اے نے ایک چھوٹی ایمبولینس دی تھی مگر اس کیلئے ہمیں ابھی تک ڈرائیو نہیں دیا گیا جبکہ ہمارے ضلع ہسپتال رامبن کے چار ڈرائیو جموں مختلف ہسپتالوں کی ایمبولینس چلاتے ہیں نہ جانے ضلع انتظامیہ ان ڈرائیور کو واپس کیوں نہیں لاتی ؟ آج ہم ڈپٹی کمشنر رامبن مسرت الاسلام اور جموں کشمیر کے لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جی سے گزارش کرتے ہیں وہ اس مسئلہ پر غور کریں کہ اگر سرکار نے راجگڑھ کیلیے 108نمبر ایمبولینس دی ہے تو وہ بٹوٹ میں کھڑی کیوں ہے ؟ وہ ہماری 108نمبر ایمبولینس سروس جلدی بحال کریں تاکہ ہماری غریب عوام کو مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا